ہم  کیوں اور کیسے کام کرتے ہیں

ہم یورپ اور مشرق وسطی میں پناہ گزینوں تک پوھنچتے ہیں تاکے  انکو انکے حقوق کے بارے میں معلومات پوہنچائی جا سکیں.
ہر روز ہم پناہ گزینوں کو انکی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، روزگار اور تحفظ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہیں.


ہماری تنظیم جوائن کریں

ہم پناہ گزینوں اور تارکین وطن جو بھی ہمارے گاہگ ہیں، ان کو جس ملک میں وہ رہائش پذیر ھوتے ہیں اس میں  موجود سروسز اور  خدمات کے بارے میں بتاتے ہیں. ہم ان معلومات کو جمع کرتے ہیں جو ہمارے گاہگ جاننا چاہتے ہیں. ہم ان معلومات کی مہم بھی چلاتے ہیں.

ہمارے فیس بک کا صفحہ پناہ گزینوں اور تارکین وطنوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر چلتا ہے. انکو  فیس بک سے ایک اشتہار پوہنچتا ہے جو انکو ایک میسج کرنے پر معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے.  تاکے پناہ گزیں رہائش، صحت کی دیکھ بھال یا تعلیم کے بارے میں اپنے حقوق اور اپنے انتخاب کے بارے میں معلومات کی درخواست  کر سکیں اور  معلومات وصول کر سکیں.

ہم نے براہ راست اور آن لائن دونوں کیسز کا کام شروع کیا ہے اور جب کوئی پناہ گزین یا مہاجر کسی قسم کی معلومات کی درخوست کرتا ہے تو ہم تحقیق کرتے ہیں اور  سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات کا استمال کرتے ہیں تاکے سوال پوچھنے والا مناسب فیصلہ کر پاے.

ہمارا ایسے ممالک میں جہاں ہم کام کرتے ہیں بہت پر جوشی کے ساتھ مقامی تنظیموں اور کمیونٹیوں کے ساتھ رابطہ قائم رہتا ہے.ہم اس بات کا یقین کرتے ہیں کہ مفید معلومات وسیع پیمانے پر پھیلائی جا سکیں.

ہمارا مقصد ہے کے ہم لوگوں کے پاس مناسب معلومات کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں. اسکے لئے ہم مختلف زبانوں میں  ترجمہ کی گی دستاویزات اور معلوماتی لنکس کو تقسیم کرتے ہیں تاکے ہمارے گاہک اپنے مستقبل کے بارے میں  باخبر انداز میں فیصلہ کر سکیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.